زرعی برآمدات پہلی بار 8 بلین ڈالر کی غیر معمولی حد تک پہنچ گئیں، وفاقی وزیر تجارت 

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ    ملک کی زرعی برآمدات پہلی بار 8 بلین ڈالر کی غیر معمولی حد تک پہنچ گئی  ہیں  جو پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے ایک اہم سنگ میل  کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی تاجروں، کسانوں، (ی ڈی اے پی )اور وزارت تجارت کی اجتماعی کوششوں سے ممکن  ہوئی ہے، کاشتکاروں کی نچلی سطح سے لے کر مارکیٹ کے آخری مراحل تک تمام سٹیک ہولڈرز کی لگن اور محنت کو سراہتا  ہوں۔ وزیر تجارت جام کمال  نے کہا کہ "ٹی ڈی اے پی، باغبانی کے شعبے، کاشتکاروں، اور صوبائی حکام کی جانب سے بھی  بیداری پیدا کرنے اور کاشتکاروں کی سطح پر مدد فراہم کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں ، یہ  ڈویلپمنٹ  اس شعبے کی وسیع صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے اور حکومت  اس بات  کااعادہ  کرتی  ہے کہ اسے مزید بڑھایا   جائے  گا ۔ 

ای پیپر دی نیشن