لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نوازشریف کے بعد مریم نواز کا بھی مری دوسرا گھر ہے۔جب سے مریم نواز حکومت میں آئیں ہیں انہوں نے مری کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ ہم بہت جلد بی ایچ یوز اور ٹی ایچ کیوز میں دل کی لیبارٹری اور مری کے ہسپتال بہتر کریں گے۔ مری میں بہت جلد سپیشلائزڈ ہسپتال قائم کریں گے۔ مری کو بہت جلد ضلع کا درجہ دیدیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مری پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا اگر علاقائی رپورٹرز کام کرتے ہیں تو انہیں تنخواہ دی جائے۔ اس حوالے سے میں میڈیا مالکان سے بات کروں گی۔ ویج بورڈ ایوارڈ کیلئے میں خود بات کروں گی۔ پنجاب حکومت مری کے لئے گلاس ٹرین لے کر آرہی ہے جس سے ٹریفک سے مسائل کم کرنے ہیں مدد ملے گی۔ بیان میں کہا قیدی نمبر 804 کے جائز و ناجائز مطالبے مانے جا رہے ہیں اڈیالہ جیل میں قید جو شخص دیسی گھی کے مرغوب اور بکروں کے بغیر نہیں رہ سکتا وہ بھوع ہڑتال کیسے کر سکتا ہے۔