سرگودھا(این این آئی)پاکستان ریلوے نے سرگودھا،جھنگ، خانیوال، ملتان اور منڈی بہاالدین کے عوام کی سہولت کیلئے ساندل ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔جس پر عمل درآمد کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے نے ملتان سے براستہ جھنگ سرگودھا کے لئے ساندل ایکسپریس ٹرین کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیاہے جس کے اجرا سے مختلف اضلاع کے عوام کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئینگی جبکہ محکمہ ریلوے نیسرگودھا اور لالہ موسیٰ کے درمیان چلنے والی چناب ایکسپریس کو دن میں دو بار چلانے پر غور شروع کر دیا ہے اور ان پر عمل درآمد کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس میں سرگودھا سے لالہ موسیٰ کے درمیان چناب ایکسپریس ٹرین کو 14 اگست 2024 سے دن میں دو بار چلایا جائے گا جو صبح 5بجے سرگودھا سے روانہ ہو کر لالہ موسی پہنچے گی اور وہاں سے دن 10بجے واپس سرگودھا آمد پر دن 3بجے دوبارہ واپس لالہ موسیٰ کے لئے روانہ ہو گی اور لالہ موسی سے شام 6.30بجے دوبارہ واپس سرگودھا آکر اگلی صبح اسی طرح رواں دھواں رہا کرئے گی ۔
پاکستان ریلوے کاعوام کی سہولت کیلئے ساندل ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ
Jul 07, 2024