بیرون ملک بھیک مانگنے جانے والوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کافیصلہ  

Jul 07, 2024

اسلام آباد (نیٹ نیوز) بیرونی ممالک میں بھیک مانگنے کے لئے جانے والے ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں جن کی وجہ سے ان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لوگوں کو بھیک مانگنے کے لئے بیرونی ممالک بھیجنے والے ایجنٹوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔زیادہ تر بھکاری سعودی عرب، ایران، عراق، عمرے اور مزارات کی زیارت کے لئے جاتے ہیں۔ بیرونی ممالک میں بھیک کی غرض سے جانے والے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کی جانب سے ایک مربوط پالیسی آخری مراحل میں ہے۔

مزیدخبریں