199  بھٹوں کا معائنہ، 28 سموگ نوٹس ،مجموعی طور پر 3.7 ملین روپے کے جرمانے

راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)ماحولیاتی چیلنجز، سموگ اور 75 مائیکرون سے کم پلاسٹک بیگز کے استعمال سے نمٹنے کیلئے اب تک199 اینٹوں کے بھٹوں کا معائنہ کیا گیا، 28 سموگ نوٹس جاری اور مجموعی طور پر 3.7 ملین روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،   279 صنعتوں کا معائنہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 96 نوٹس اور 4 لاکھ روپے کے جرمانے  عائد کیے گئے،75 مائیکرون سے کم پولی تھین بیگز کے استعمال کو روکنے کی کوششوں میں انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی راولپنڈی کی ٹیموں نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ ملکر مختلف تحصیلوں میں 2,649 مقامات پر جا کر 1,836 کلو گرام پلاسٹک اور 23,000 غیر قانونی اسٹائرو فوم اور پولی اسٹیرین مصنوعات ضبط کیں،ڈپٹی ڈائریکٹر ماریہ سفیر کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے،  ہوا کے معیار کوبہتر  بنانے اور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے ایجنسی کی کاوشوں کو اجاگر کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن