محرم الحرام کیلئے صفائی پلان پر عملدرآمد شروع ،آرڈبلیو ایم سی کے ورکرز کی چھٹیاں منسوخ

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پرمحرم الحرام اور یوم عاشور کیلئے صفائی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیاگیا،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے اضافی تعداد میں انکی ڈیوٹیاں لگای دی گئی ہیں،پورے شہر سمیت،محرم کے جلوسوں کے راستوں،امام بارگاہوں کی بھرپورطریقے سے صفائی شروع کر دی گئی ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدرنے تمام آپریشن عملہ اور سیکٹر چیف کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے علاقوں میں محرم کے جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی صفائی کا معائنہ کریں،اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی پرذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی،نالوں اور کوڑا کرکٹ ڈالنے والے کنٹینروں کی صفائی دھلائی کرائی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن