محرم الحرام میں قیام امن کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،کمشنرراولپنڈی 

Jul 07, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنرراولپنڈی ڈویژن انجینئر عامرخٹک اور آر پی او بابر سرفراز الپا کے زیر انتظام راولپنڈی میں اتحاد بین المسلمین کانفرنس کا انعقاد ہوااتحاد بین المسلمین کانفرنس میں سالار قافلہ امن کمیٹی پنجاب مفتی رمضان سیالوی کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی امن کمیٹی پنجاب کے قافلے میں پیر محمد عثمان نوری، مولانا علی نقشبندی، مولانا عمران حنفی مفتی محمد اکرام، مولانا بابر رحیمی مولانا محمد اسلم اور عبدالغفار قادری بھی شامل ہیں راولپنڈی ڈویژن سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، ڈپٹی کمشنرز، سی پی او، ڈی پی اوز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کی کانفرنس میں شرکت کی سلاد قافلہ مفتی رمضان سیالوی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر امن کا پیغام لے کر راولپنڈی پہنچے ہیں ہمارا مقصد محرم الحرام میں قیام امن، اتحاد بین المسلمین و بین المسالک ہم آہنگی کا فروغ ہے عارف واحدی نے کہا کہ تمام مسالک کے علما کرام محرم الحرام میں امن کا پیغام کو عام کریں کمشنرراولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے آر پی او راولپنڈی نے کہا کہ تمام مسالک کے عمائدین کو ساتھ رابطے میں ہیں آر پی او بابر سرفراز الپا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا 

مزیدخبریں