راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پیر ودہائی کے علاقے منڈی موڑ پر چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد کر دی گئی، سٹی پولیس کو روٹ پورا نہ کرنے اور منڈی موڑ جانے والے رکشوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جا ری کر دیئے گئے،پاکستان ٹرانسپورٹ ویلفیئر اونرز ایسوسی ایشن کے صدر راجہ خاقان جمیل جنرل سیکرٹری ملک شہباز صدر انجمن تاجران جنرل بس سٹینڈ اڈہ پیرودھائی فیصل عباسی جنرل سیکرٹری سید ابرار شا، ملک شبیر نعیم بٹ و ملحقہ یونین کونسلوں کے مکینوں نے ایم این اے محمد حنیف عباسی سے ملاقات کرکے ان کوجنرل بس سٹینڈ و ملحقہ مین روڈ و منڈی موڑ میں قائم غیر قانونی چنگ اڈہ سٹینڈ و دیگر مسائل بارے آگاہ کیا یہ بھی بتایا گیا کہ غیر قانونی طور پر قائم چنگ رکشہ سٹینڈز کے حوالے سے کمشنر راولپنڈی اور سٹی ٹریفک پولیس آفیسر کو بھی درخواست دیدی ہے جس پر حنیف عباسی نے کمشنر راولپنڈی اور سٹی ٹریفک پولیس آفیسر کو صورت حال سے آگاہ کیا چیف ٹریفک پولیس آفیسر تیمور خان نے ٹرانسپورٹ و تاجران تنظیموں کے نمائندگان سے ملاقات کر کے احکامات جاری کئے کہ چنگ چی رکشے صرف اپنا روٹ مکمل کریں اور منڈی موڑ پر ٹریفک کی روانی میں شدید ترین خلل ڈالنے پر پیرودھائی ٹریفک پولیس کو حکم دیا کہ چنگ چی رکشوں کو پیر ودھائی سٹینڈ سے آگے جانے پر مکمل پابندی لگائی جائے قانون پر عملدرآمد نہ کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جائے اور چنگ چی رکشوں کو چالان کر کے بند کر دیا جائے جس پر پیرودھائی سٹی ٹریفک پولیس ذمہ داران انسپکٹر پولیس آفیسر قیصر اور انکی پوری ٹیم نے چنگ رکشہ مالکان کو وارننگ جاری کر دی اور تھانہ پیر ودھائی سے آگے غیر قانونی چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد کر دی۔
چنگ چی رکشوں پرتھانہ پیر ودھائی سے آگے منڈی موڑجانے پر پابندی عائد
Jul 07, 2024