پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ اور دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ کے درمیان موٹر تکافل کوریج کے لیے شراکت داری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان میں شریعت کے مطابق جنرل تکافل حل فراہم کرنے والی معروف کمپنی پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ (پی کیو جی ٹی ایل) نے دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ (ڈی ایف ایم ایل) کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ اپنے ملک گیر وسیع نیٹ ورک کے ذریعے فروخت کی جانے والی دیوان فاروق  کی گاڑیوں کو موٹر تکافل کوریج فراہم کرسکیں۔اس تعاون سے پی کیو جی ٹی ایل ایکو گرین موٹرز لمیٹڈ (ای جی ایم ایل) کے بینر تلے پیش کی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں اوردیوان فاروق کے ملک گیر ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے ذریعے فروخت ہونے والے ٹرکوں کے لیے تکافل کوریج فراہم کرے گا۔پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محترم  ثاقب ذیشان نے کہا کہ ’’ہم دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ کے ساتھ پائیدار شراکت داری کے خواہاں ہیں تاکہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں اوردیگر  کمرشل گاڑیوں کی وسیع رینج تک اپنی تکافل کوریج کو بڑھاسکیں۔ یہ شراکت داری ہمارے صارفین کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں  کو پورا کرنے والے جدید اور شریعت کے مطابق حل فراہم کرنے کے ہمارے عزم سے مطابقت رکھتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن