گدے کی لائف ٹائم گارنٹی کلیم نہ کرنے پر دکاندار  کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ کا لیگل نوٹس جاری

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)گدے کی لائف ٹائم گارنٹی کلیم نہ کرنے پر دکاندار کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ کا لیگل نوٹس جاری کر دیا گیا، صارف فرحان سکنہ راولپنڈی نے کنزیومر پروٹیکشن کونسل کو قانونی راہنمائی کے لیے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نے اسد فوم سنٹر، کری روڈ سے 95000روپے کے گدے خریدے،2019 میں دکاندارنے گدے کی لائف ٹائم گارنٹی دی جو کہ 2024 میں ہی خراب ہوگئے اب صارف نے انکی واپسی یا تبدیلی کا کہا تو اس نے انکار کردیاصارف کی درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسد فوم سنٹر کودس لاکھ روپے ہرجانہ کا لیگل نوٹس جاری کرتے ہوئے پندرہ دن کا پابند کیا گیا ہے کہ قانون پر عمل کیا جائے ورنہ ہرجانہ کی رقم ادائیگی کرنی پڑے گی۔

ای پیپر دی نیشن