اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے سیکرٹری انفارمیشن اسرار الحق مشوانی نے اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے منتخب عہدیداروں کے خلاف حکم امتناعی خارج ہوجانے پر تنظیم کے ممبرز اور عہدیداروں کو مبارک باد دی ہے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے انتخابات شفاف ہوئے تھے اور ممبرز کی ایک بڑی اکثریت نے اپنے ووٹ کے مینڈیٹ کے ذریعے سردار طاہر محمودگروپ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تنظیم کے ممبرز کے لیے فلاح و بہبود کے منصوبے لانے اور تمام مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کرنے کا مکمل مینڈیٹ دیا تھا‘ جسے مقامی عدالت نے بھی اب اپنے فیصلے میں تسلیم کرلیا ہے اور حکم امتناعی خارج کرکے انصاف فراہم کردیا ہے۔
اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کے خلاف حکم امتناعی خارج ہوجانے پر مبارک باد
Jul 07, 2024