زونگ فورجی اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مابین بزنس کمیونیکیشن سروسزکو بہتر بنانے کا معاہدہ 

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) زونگ فورجی نے بزنس کمیونیکیشن سروسز کو تقویت دینے اور لیسکو کی ٹیلی کمیونیکیشن ضروریات کو پورا کرنے کے لیے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے۔زونگ فورجی میں کارپوریٹ سیلز کے ریجنل ڈائریکٹر فرحان ذاکر کی زیر صدارت لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ہیڈکوارٹر میںمعاہدہ پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی ۔ کارپوریٹ کلائنٹ کے لیے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھنے والی اس شراکت داری کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے لیسکو کو جی ایس ایم، ایم بی بی، انٹرآفس کنیکٹیویٹی اور سمارٹ میٹر جیسی ٹیلی کام کی ضروری سروسز فراہم کرنا ہے ۔زونگ فورجی نے کامیاب بولی کے ذریعے لیسکو کی جانب سے ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کا ٹینڈر حاصل کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن