راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی جانب سے جڑواں شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں دوبارہ اضافہ کر دیا تندور مالکان کی نمائندہ نان بائی ایسوسی ایشن نے راولپنڈی اسلام آباد اور گردونواح میں آٹے کی قیمتوں میں یکم دم 1 ہزار روپے تک اضافے پرجڑواں شہروں کے نان بائیوں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ایسوسی ایشن کے صدرشفیق قریشی کے مطابق ایک ہزار روپے اضافے پر روٹی کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی صورت نہیں رہ جاتی سوئی گیس پہلے ہی فراہم نہیں کی جارہی ایل پی جی کی قیمت میں بھی 2 ہزار روپے سلنڈر بڑھا دیا گیا انہوں نے خبردار کیا کہ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوئی تو ہڑتال سمیت دیگر آپشن زیر غور ہیں۔
تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں دوبارہ اضافہ کر دیا
Jul 07, 2024