گوجرخان (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان خضرظہورگورائیہ کی ہدایت پر شہر بھر کے نالوں کی صفائی ستھرائی کا سلسلہ ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے نالوں کو صاف کیا جا رہا ہے تاکہ بارش کا پانی کھڑا نہ ہو اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان خضر ظہور گور ائیہ نے عملہ صفائی کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر شہر بھر کے نالوں کی صفائی ستھرائی کا کام کر کے کلیئر کریں تاکہ بارشی پانی سڑکوں اور گلیوں میں کھڑا نہ ہو اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے بھی کہاہے کہ وہ نالوں کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے تعاون کریں نالوں پر تجاوزات کو ختم کر کے اور نالوں میں کوڑا کرکٹ اور شاپر بیگ نہ پھینکے جائیں جبکہ نالوں پر ہرگز کنکریٹ نہ کریں کنکریٹ کرنے سے صفائی ستھرائی کا نظام متاثر ہوتا ہے اسسٹنٹ کمشنرخضرظہورگورائیہ نے کہاہے کہ شہر بھر کے نالوں کی صفائی کا سلسلہ جاری ہے عوام کا تعاون بھی اس سلسلے میں اشد ضروری ہے۔