اسلام آباد ( نوائے وقت رپو رٹ ) سرائے خربوزہ جوہد ڈھوک صابر ڈھوک بابا ولایت بارہ اور ڈھوک شیر احمد کی ملک برادری کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک برادری کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ملک جبران نے اپنے والد سرائے خربوزہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک محمد امتیاز کی وصیت کے مطابق حاجی خالد محمود اعوان کو ملک برادری کا سربراہ منتخب کرنے کا اعلان کیا جس پر تمام ملک برادری نے ان کی بھرپور تائید کی اور حاجی خالد محمود اعوان کو پگڑی پہنائی گئی حاجی خالد محمود اعوان نے کہا کہ ملک محمد امتیاز کی کمی تو پوری نہیں ہو سکتی مخلوق خدا اور خاص کر ملک برادری کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہوں تمام فیصلے انشااللہ باہمی مشاورت سے ہوں گے اصولوں کے خلاف کبھی سمجھوتہ نہیں ہوگا ملک جبران نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے والد ملک امتیاز نے وصیت کی تھی کہ میں دنیا میں نہ رہا تو میرے بعد حاجی ملک خالد محمود اعوان ملک برادری کے سربراہ ہوں گے اج سے حاجی خالد محمود اعوان ملک برادری کے سربراہ ہیں ہم انشااللہ ان کے شانہ بشانہ چلیں گے ملک بابر نے کہا کہ آج ہمارے والد کی روح کو سکون مل گیا ہے ملک برادری کی عزت اور وقار میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے اس موقع پر ملک جبران ملک بابر ملک شہزاد ملک شان ملک عامر ملک طارق شوکت خان ملک اظہر ملک گلفراز سدھیر عباسی سعید عباسی محمد یعقوب ملک رضوان ملک رفاقت حافظ عرفان ملک وسیم ملک الیاس ملک علیان ملک شہریار ملک جمیل ملک شہزاد ملک زہیر ملک اختر ملک راشد عرف راشی ملک خالد ملک ارشد ملک لیاقت ملک سلیم ملک طالب ملک آفتاب ملک ظہور ملک سعید ملک عمران ملک نعمان ملک عبدالرزاق ملک عابد ملک تاثر ملک زبیر ملک عاشر بھی موجود تھے آخر میں ملک امتیاز کی روح کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی۔
ملک ا متیاز کی وصیت،حاجی خالد محمود اعوان ملک برادری کے سربراہ منتخب
Jul 07, 2024