مٹھیال (نامہ نگار) کسان بورڈ ضلع اٹک کے صدر منظور حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ دومیل منڈی بروز جمعہ اور ٹاہلی اڈہ منڈی بروز اتوار لگائی جائے اس سے تمام معاملات حل ھو جائیں گے اور سب کا فائدہ ہوگا حکومت اور کیٹل مارکیٹ کمپنی کو دو جگہ سے آمدن ھو گی علاقہ جندال اور کھنڈا یونین کونسل کے عوام کو روزگار کے مواقع ملیں گے اور علاقے میں پائی جانے والی بیچینی بھی ختم ھو جائیگی ان کا مزید کہنا تھا کہ دومیل منڈی مویشیاں کا شمار پنجاب کی بڑی منڈیوں میں ہوتا ہے دومیل اور گردونواح کی عوام کے کاروبار اس منڈی سے وابستہ ہیں حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ عوام کو روزگار فراہم کرے نہ کہ لوگوں سے روزگار چھینا جائے کیٹل منیجمنٹ کمپنی حکام دومیل منڈی مویشیاں کی ٹاہلی اڈا منتقلی کے احکامات واپس لیں ٹاہلی اڈا پر اتوار یا کسی اور دن منڈی لگائی جائے اس سے عوام کو مزید روزگار کے مواقع ملیں گے اور عوام میں پائی جانے والی بے چینی بھی ختم ہو جائے گی۔