مری (نامہ نگار خصوصی ) جشن نزول قرآن و جشن خواجہ محمد معصوم موہری شریف کے سلسلے میں ایک عظیم لشان اور روح پر ور جلوس جامعہ مسجد معصومیہ کشمیر پوائنٹ سے نکالا گیا جس میں ملک بھر سے آنے والے ہاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔جلوس کے شرکاء اللہ ہو اور کلمہ طیبہ کا فلک شگاف آواز میں ورد کرتے ہوے ڈاکخانہ چوک میں پہنچے اس دوران شرکاء پر پر منوں پھولوں کی پیاں نچھاور کی گئیں ۔جلوس کی قیادت سجادہ نشین دربار وادی عزیز شریف حضرت خواجہ محبوب الٰہی کر رہے تھے جبکہ اس عظیم الشان جلوس میں سجادہ نشین حضرت سلان باہو سمیت سرہند شریف،چورہ شریف،بھیرہ شریف کے سجادگان اور خلفاء عظام موہری شریف سمیت کثیر تعداد میں علماء و مشائخ اعلیٰ افسران اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریبات میں شرکت کرنے والے زائرین کے لیے خصوصی لنگر کا اہتما م بھی گیا گیا۔اس طرح 2 روز ؒ ہ محافل بڑی گیارہویں شریف کی مناسب سے زکر خدا و ذکر حبیب کبریا کا اہتمام کیا گیا جن کی صدارت خواجہ محبوب الہی نے کی ۔ حلقہ ذکر،علماء کرام کے بیانات اور ثناخوان مصطفیٰ نے گلہائے عقیدت پیش کیا۔
مری ،خواجہ موہری شریف کے سلسلے میں روح پر ور جلوس
Jul 07, 2024