اٹک (نامہ نگار ) حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر اٹک پولیس کا تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے ڈسٹرکٹ اسفند یار بخاری ہسپتال اٹک میں ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے پولیس افسران نے شرکت کر کے تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض میں مبتلا بچوں کو خون کے عطیات دیے ، خون کا عطیہ دینا انسانیت کی بہترین خدمت ہے تھیلسیمیا کے مریضوں کے لیے بلڈ کیمپ میں خون کا عطیہ دینے والوں کا جذبہ قابل تعریف ہی نہیں قابل تقلید بھی ہے، اٹک پولیس ماضی میں بھی ہر مشکل گھڑی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہی ہے اور تھلیسمیا کے مرض کے خلاف بھی اپنا کردار با احسن نبھاتی رہے گی۔
ڈسٹرکٹ اسفند یار بخاری ہسپتال اٹک میں ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ
Jul 07, 2024