جنڈ(نمائندہ نوائے وقت)یونین کونسل مکھڈ شریف کے گاؤں نک خورد کی عوام گرمی سے نڈھال گاؤں نکہ خورد کا ٹرانسفارمر پچھلے چند دنوں سے خراب تھا جس کو کل مورخہ 4جولائی کوشام کے وقت تیسری دفعہ واپڈا والے مرمت کرکے لائے جو نصب ہونے کے چند گھنٹوں بعد بغیر کسی لوڈ ڈالے دوباراخراب ھوا جسکی اطلاع متعلقہ محکمے کو دی گئی ہے مگر ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق ٹرانسفارمر جوں کا توں خراب پڑا ھوا ھے جبکہ گاں میں موجود دوسرے ٹرانسفارمر جو کہ 50کے وی کا ہے اس پر گاؤں کا تمام لوڈ ڈال کر واپڈا والے خاموش ہیں جسکی وجہ سے وولٹیج کا مسئلہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے جسکا واحد حل خراب ٹرانسفارمر کی جگہ 100KVکا نیا ٹرانسفارمر نصب کیا جائے گاں کے معززین کا گورنر پنجاب اور علاقے کے ایم این اے ملک سہیل کمڑیال اور ایم پی اے ملک اعتبار خان آف کھنڈہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکا فوری نوٹس لیں۔