بیول (نامہ نگار)مفتی مختار علی رضوی نے کہا ہے کہ یکم محرم یوم شہادت حضرت عمر پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے ان خیالات کا مفتی مختار علی رضوی نے سنی جماعت پاکستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر فیصلہ کیا گیا کء یکم محرم 1446 ھجری کو مرکز اہلسنت گوجر خان میں یوم سیدنا حضرت عمر کے یوم شہادت کے سلسلے میں عظیم الشان تقریب منعقد کی جائے گی جس میں مفتی عاصم یاسین المدنی علامہ محمد رفیق بندیالوی قاری عابد حسین رضری اور ملاں منظور رومی خطاب کریں گے۔