فتح جنگ(نامہ نگار)ڈھرنال سب ڈویژن کھوڑ واپڈا کے ایس ڈی او کی غفلت و نا اہلی کے باعث اہل علاقہ کیلئے وبال جان بن گئی گزشتہ رات تقریبا دس بجے بجلی بند ہوئی جس پر ڈھرنال اور ملحقہ آبادیوں سمیت درجنوں دیہات تاریکی میں ڈوب گئے ڈھرنال کی معروف سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیت ظفر ڈھرنال نے کہا ہے کہ ساری رات اہل علاقہ ایس ڈی او کھوڑسے رابطہ کرتے رہے تاہم موصوف نہیں فون سننے کی زحمت گوارہ نہیں ہے بجلی کی طویل ترین بریک ڈان کی وجہ سے بچے بوڑھے اور مریض گرمی سے تڑپ اٹھے جبکہ علاقے میں پانی نا پید ہو گیا برقی رو کی بندش سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ایس ڈی او واپڈا سمیت کوئی بھی جواب دینے کیلئے تیار نہ تھا حتی کہ ساری رات اور دن بارہ بجے تک فون بھی اٹینڈ نہیں کئے ظفر ڈھرنال نے میڈیا کو بتایا کہ متعدد بار ایس ڈی او سے رابط کرنے کی کوشش کی لیکن موصوف نے فون اٹینڈ کرنا گوارہ نہ کیاانھوں نے کہا کہ ایس ڈی او کی عدم توجہی کی وجہ سے ڈھرنال اور دیگر مواضعات کے ہزاروں لوگوں نے رات جاگ کر گزاری بجلی نہ ہونے سے گھروں اور مساجد میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا انھوں نے چیف ایگزیکٹو آئیسکو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔