شاہد خاقان عباسی کی  پارٹی ن لیگ کہو ٹہ ،کلرسیداں کی بڑی وکٹ لے اڑی

  کلرسیداں(نامہ نگار)سابق وزیراعظم شاہد خا قا ن عباسی کی قیادت میں قائم ہونے والی عوام پاکستا ن پارٹی اپنے قیام کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد مسلم لیگ ن کہوٹہ کلرسیداں کی بڑی وکٹ لے اڑی،معروف پیشوا دربار عالیہ لٹوری سیداں کے سجادہ نشین پیر سید خضر حسین شاہ نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔انہوں نے ہفتہ کی شام نوائے وقت  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کرنے میں مسلسل ناکام ہیں ان میں مسائل کے حل کی صلاحیت ہی نہیں یہ سیاسی بازی گر اور شعبدہ باز ہیں یہ کئی دھائیوں سے ملک میں اقتدار انجوائے کر رہے ہیں ملک کو آج جن مسائل و مصائب کا سامنا ہے اس کی بنیادی وجہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی خود غرض قیادتیں ہیں جہاں میرٹ صرف ان کے بعد ان کے بھائی بچے عزیز رشتہ دار ہیں۔انہوں نے اپنے مدیدین سے بھی کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کو ترک کرکے عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں شاہد خاقان عباسی جیسی قیادت ہی ہمیں خاندانی بادشاہتوں سے نجات دلا سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن