منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر9 سال قید اور 80 ہزار  جرمانہ

Jul 07, 2024

کھنڈا( نامہ نگار ) تھانہ جنڈ پولیس نے منشیات سمگلر عمر دراز الیاس ولد محمد یٰسین سکنہ جنڈ کو منشیات سمیت گرفتار کیا تھا جسکی تفتیش سب انسپکٹر محمد سجاد نے عمل میں لاتے ہوئے ملزم عمر دراز الیاس کو ٹھوس شواہد کی بنا پر جوڈیشل کروایا جس پر ایڈیشنل سیشن جج جنڈ رضا اللہ خان نے اٹک پولیس کی بہترین تفتیش اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر عمر دراز الیاس ولد محمد یٰسین سکنہ جنڈ کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزاء سنا دی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس مؤثر تفتیش کے ذریعے معزز عدالتوں سے قرار واقعی سزائیں دلوانے کی پالیس پر عمل پیرا ہے۔

مزیدخبریں