گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی بڑی تعداد موجود ہے ان میں زیادہ نوجوان لڑکیاں اور بچے شامل ہیںجو بازاروں میں آ کر بھیک مانگتے ہیں پیشہ ور بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث شہری سخت ذہنی اذیت سے دوچار ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی انتظامیہ اورپولیس کو چاہیے کہ وہ ان پیشہ بھکاریوں کے خلاف کارروائی کریں یہ پیشہ ور بھکاریوں کی ٹولیاں صبح سویرے ہی بازاروں اور مارکیٹوں میں آ جاتے ہیں اور شام گئے تک مانگتے ہیں بازاروں میں خریداری کے لیے آنے والے بالخصوص خواتین کو ان پیشہ ور بھکاریوں سے سخت ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے فوری طور پرپیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
گوجرخان میں پیشہ ور بھکاریوں کی بڑی تعداد موجود
Jul 07, 2024