کھیوڑہ(نامہ نگار)سابق چیئرمین اور مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما ملک فیصل عباس نے وفد کے ہمراہ وزیر مواصلات ملک صہیب احمد برتھ سے خصوصی ملاقات کی ملاقات کے دوران کھیوڑہ شہر کے مسائل بارے آگاہ کیا گیا جبکہ ملک فیصل نے کھیوڑہ میونسپل کمیٹی کے ورکروں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر زور دیتے ہوئے اپیل کی کہ ورکروں کو تنخواہیں ادا کروائی جائیں اور میونسپل کمیٹی کے لیے گرانٹ جاری کی جائے جس پر صہیب بھرتھ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیر بلدیات ذیشان رفیق سے ٹیلفونک رابطہ کرتے ہوئے صورتحال سے آگاہ کیا جس پر ذیشان رفیق نے چند دن کے اندر مسلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی جبکہ کھیوڑہ تا چوآسیدن شان کی روڈ کے ٹینڈر کے متعلق بتایا گیا جسکا ٹینڈر جلد جاری کردیا جائے گا اس موقع پر صہیب بھرتھ نے کہا کہ انشااللہ ضلع جہلم کے تمام مسائل کے حل کوشاں ہیں ضلع جہلم مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے عوام کی مشکلات علم میں ہیں انشااللہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے مسلم لیگ ن کی حکومت کا منشور عوامی خدمت اور ملک کی تعمیر و ترقی ہے مسائل ضرور ہیں لیکن ملکی حالات بہتری کی طرف جائیں گے مسلم لیگ ن کی قیادت میں ملک ہر طرح کے بحران سے نکل جائے گا ۔