راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈنے مون سون بارشوں میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے برساتی نالوں کی صفائی کا کام شروع کر دیامتعلقہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں سی ای او سید علی عرفان رضوی کی ہدایات پر ٹیمیں دن رات کام جاری رکھے ہوئے ہیں علامہ اقبال کالونی،ٹینچ بھاٹہ پلی،فیصل کالونی،میراں بخش کالونی جابہ پلی،آدڑہ،اسلم مارکیٹ،جان کالونی نالوں کی صفائی کا کامکمل کرلیاگیا۔پشاور روڈ لین نمبر4سے 7،حبیب کالونی،چک مددخان،سلیمان آ باد، ڈھوک بنارس،گوالمنڈی ویگر نالوں کی صفائی پر کام تیز ی سے جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر شہری نالوں میں کوڑ ا کرکٹ اور تعمیراتی ملبہ وغیرہ پھینکنے سے گریز کریںبارشوں کی پیش نظر راولپنڈی کینٹ بورڈ میں کنٹرول روم بھی قائم کیاگیاکسی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کینٹ بورڈ کا عملہ 24گھنٹے کنٹرول روم میں موجود رہیگا۔
مون سون بارشیں ، برساتی نالوں کی صفائی شروع ،کینٹ بورڈ عملے کی چھٹیاں منسوخ
Jul 07, 2024