کپاس کے علاقوں میں 62 کسان سہولت سنٹرز قائم کر دئیے گئے،سیکرٹری زراعت پنجاب

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کپاس کے علاقوں میں 62 کسان سہولت سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ کسان سہولت سنٹرز پر کاشتکاروں کو معیاری زرعی زہریں و سپرے مشینری کی رعایتی قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کپاس کی نگہداشت سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ اس سال 34 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن