اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان کے عہدیداروں نے وفاقی بجٹ میں پیٹرولیم ڈیلرز پر ڈبل ٹیکس واپس لینے پر چیئرمین اوگرا، ڈی جی اور ایف بی آر حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئیکہا ہے کہ یہ ٹیکس ہم پہلے سے ادا کر رہے ہیں اور کوئی بھی ٹیکس دو بار وصول نہیں کیا جا سکتا،چیئرمین سمیع خان نے اپنے مفادات کی خاطر ڈیلرز کا کندھا استعمال کرنے کی کوشش کی ہیجس میں وہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں،عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے خود ساختہ چیئرمین محمد سمع خان کی ہڑتال کے اعلان سے لاتعلقی کا اظہار کیا،آئندہ بھی حکومت کیساتھ ملکر ڈیلرز کے مسائل کو حل کرتے رہیں گے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان کے سیکرٹری انجینئر خواجہ عاطف احمد، نعمان بٹ، محمد ظہیر احمد پراچہ،میاں امجد شاہ، حسین شاہ اور ہمایوں شاہ کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ دنوں سے پیٹرول کے کاروبار سے متعلق غلط فہمیاں پیدا کی جارہی تھیں،یہ ایک ریگولیٹ کاروبار ہے جس میں ڈیلرز کا مارجن آتھ روپے 64 پیسے ہیں جس میں ہمارے تمام اخراجات شامل ہیں اور اسی میں سے ہمارا 12 فیصد ٹیکس بھی کٹتاہے، وفاقی بجٹ میں پیٹرولیم ڈیلرز پر 0.5 فیصد اضافی ٹیکس لگایا گیا جو کہ غلط فہمی کے باعث لگایا گیا کیونکہ یہ ٹیکس ہم پہلے سے ادا کر رہے ہیں اور قانون کے مطابق کوئی بھی ٹیکس دو بار وصول نہیں کیا جا سکتا،ہم نے اس نقطے کو ارباب اختیار کے سامنے رکھا اور ہم انکے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے اس نقطے کو سمجھا اور ایف بی آر نے یہ اضافی ٹیکس واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے،انہوں نے اس بات کو مسترد کیا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کو کسی قسم کی ٹیکس چھوٹ ملی ہے یہ چھوٹ نہیں بلکہ ڈبل ٹیکس تھا جسے واپس لیا گیا ہے ۔
بجٹ میں پیٹرولیم ڈیلرز پر ڈبل ٹیکس واپس لینے پر چیئرمین اوگر ایف بی آر حکام سے اظہار تشکر
Jul 07, 2024