اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ندیم محبوب کا پمز ہسپتال کی 200 بیڈ پر مشتمل زیر تعمیر نیو ایمرجینسی کا دورہ کیا ،ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی سیکرٹری ہیلتھ نے ہدایت کی کی تعمیر کے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور ایمرجینسی کی تعمیر کا کام دسمبر تک مکمل کیا جائے ، وفاقی سیکرٹری ہیلتھ نے ماڈولر آپریشن تھیٹر کا دورہ بھی کیا اور کہا آپریشن تھیٹر انٹر نیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق بنایا گیاھے ،آپریشن تھیٹر کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ھے ندیم محبوب نے کہا کہ آپریشن تھیٹر کا جلد ازجلد افتتاح کیا جایے گا ،ندیم محبوب نے چلڈرن ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور دی جانے والی سہولیات کا معاینہ کیا اور چلڈرن ہسپتال کی کارکردگی کو مزیز بہتر کیا جایے سیکرٹری ہیلتھ نے جائکا کے تعاون سے بنایے جانے والے زجہ بچہ ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ایگزیکٹو ڈایریکٹر پمز کو مکمل طور پر فنکشنل کرنے کی بھی ہدایت کی وفاقی سیکرٹری ہیلتھ نے زیر تعمیر پارکنگ کا بھی دورہ کیا ندیم محبوب نے پارکنگ کی تعمیر جلد مکمل کی ہدایت کی ،انہوں نے کہا ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلے موثر اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلیے تمام تر وسایل برویے کار لایں گے
وفاقی سیکرٹری ہیلتھ کا پمز ہسپتال کی 200 بیڈ پر مشتمل زیر تعمیر نیو ایمرجینسی کا دورہ
Jul 07, 2024