اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )اسپیکر نے نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی کے نام اپنے جاری تعزیتی پیغام میں ان کے اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی وفات کو سوگوار خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی مشکل گھڑی میں وہ اظہر جتوئی اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی سینئر صحافی/صدر نیشنل پریس کلب اسلام اظہر جتوئی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اظہر جتوئی اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوگوار خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کااظہر جتوئی کی اہلیہ کے وفات پر افسوس
Jul 07, 2024