پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت کیمیکل سے آم تیار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بادامی باغ، واحدت روڈ، گارڈن ٹاؤن اور ایبٹ میں منڈیوں کی چیکنگ کی گئی، 30ہزار کلو پھلوں کی چیکنگ میں 250کلو کیمیکل لگے آم اور کیمیکلز تلف کیے گئے۔وارننگ جاری کر دی گئی، تلف کیے گئے آم کو جلدی پکانے کے لیے ممنوعہ کیمیکل کیلشیم کاربائیڈ کا استعمال کیا گیا تھا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہےکہ ممنوعہ کیلشیم کاربائیڈ کیمیکل پیکٹ میں رکھ کر آم کے ڈبوں میں رکھا پایا گیا۔موسم گرما میں آم کی زیادہ مانگ کی وجہ سے پھل کو جلد پکانے کیلئے کیلشیئم کاربائیڈ کا استعمال کیا جاتا ہے، کیلشیم کاربائیڈ سے تیار فروٹ غذائیت کی بجائے صحت کے لیے مضر ثابت ہوتا ہے، روزانہ کی بنیاد پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں پھلوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔