وزیر اعلیٰ مریم نواز نےصوبہ بھر میں ممکنہ بارشوں کےپیش نظرانتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کی اربن فلڈنگ کے پیش نظر حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کی ہدایت، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خطرے کے پیش نظر ڈی جی خان ایڈ منسٹریشن کو ضرور ی اقدامات کا حکم ،مریم نوازنےنکاسی آب کے لیے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور واسا زکو متحرک رہنے کا حکم دے دیاہے ۔مریم نوازکا کہنا ہے کہ لاہور میں بارش کے پانی کے بروقت اخراج کے لئے کاوشیں قابل تحسین ہیں ، بارشوں کے پانی کے نکاس تک متعلقہ افسران کو فیلڈ میں موجود رہیں، انتظامیہ اور واسا متحرک رہیں، نکاسی آب کے لیے وسائل بروئے کار لائے جائیں،کسی سڑک پر بارش کا پانی زیادہ دیر تک جمع نہیں ہونا چاہیے۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلئے پی ڈی ایم اے کے ایس او پیز پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، نشیبی علاقوں کے عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، دیہی علاقوں میں پیشگی مال مویشیوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جائیں، سیلابی صورتحال میں متاثرین کو بروقت امداد اور ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ارکان اسمبلی ممکنہ سیلابی صورتحال میں ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کی موثر نگرانی کریں، کرنٹ لگنے کے حادثات سے بچاؤ کے لئے آگاہی پھیلائی جائے، شہریوں سے اپیل ہے کہ چھوٹے بچوں کو ننگی تاروں اور کھمبوں کے قریب نہ جانے دیں، ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں بروقت شروع کی جائیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازکی ممکنہ بارشوں کےپیش نظرانتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت
Jul 07, 2024 | 14:11