بابراعظم کی کپتانی :میں وائٹ بال کرکٹ کے فیصلوں کا حصہ نہیں :جیسن گلیسپی

Jul 07, 2024 | 18:22

ویب ڈیسک

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم باصلاحیت ہے ۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا قومی کرکٹر کھیل رہے ہیں تو فٹ اور مضبوط رہنا چاہیے .فٹ رہنا پروفیشنل کرکٹر زکی ضرورت ہے.فٹ ہونا کھلاڑیوں کی ذمہ داری بھی ہے۔کس اسپنر کو کب ٹیم میں شامل کرنا ہے یہ سلیکٹرز کا کام ہے،اسپنرز کا استعمال حالات کے مطابق کیا جاتا ہے.پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے جیسن گلیسپی سے بابراعظم کی کپتانی سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ میں وائٹ بال کرکٹ کے فیصلوں کا حصہ نہیں ہوں۔انہوں نے مزید کہا میرے لیے یہاں آنا بہترین تجربہ ہے،پاکستان کی کوچنگ کے لیے بے تاب ہوں.شاہینز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی اچھا ہوگا.میں نےپاکستان کے سابق آسٹریلوی کوچز سے بات کی ہے.شان ٹیٹ اور دیگر کوچز نے پاکستان کے حوالے سے کافی مثبت رپورٹ دی ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپٸن شپ ہمارا اصل ہدف ہے.اس کے لیے ہمیں بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے.جتنی زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے اتنا فائدہ ہوگا،شان مسعود سے کافی بات ہوٸی ہے،لیکن ابھی ملاقات نہیں ہوٸی،مجھے مثبت انداز میں کرکٹ کھیلنا پسند ہے۔سلیکشن کے حوالے سے جو اچھا کھیلے گا اس کو موقع ملے گا۔سلیکشن کنڈیشن اور فارم کو دیکھتے ہوئے کریں گے۔گیری کرسٹن سے پاکستان ٹیم کے حوالے سے بات ہوئی ہے،جو لڑکے مختلف فارمیٹ کھیل رہے ہیں ان کے لیے بھی پلان بنائے ہیں۔بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف کنڈیشن کے حوالے سے سلیکشن کریں گے.ہر ایک پلیٸرکے حوالے سے سلیکشن کے اوپر بات کریں گے۔جیسن گلیسپی کا مزید کہنا تھا پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی خوشی ہے.امید ہے بطور ملک پاکستان اچھے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے.میری ساری توجہ ٹیسٹ ٹیم کو بڑی ٹیموں کے خلاف جیت دلوانے پر ہوگی.انگلینڈ اپنے طرز کی کرکٹ کھیلتا ہے.ہم پلیئرز سے فیڈ بیک لیں گے پاکستان کی کرکٹ کیسی ہے.ہمیں ڈسپلین اور سمارٹ کرکٹ کھیلنا ہوگی۔پاکستان کو فیلڈنگ بہتر کرنے کی ضرورت ہے.میری کوشش ہوگی فیلڈنگ کے حوالے سے ان پر کام کروں.میں نے دس سال جو ٹیسٹ کرکٹ کھیلی اس پر کافی فخر ہے۔

مزیدخبریں