نیپال : لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث 14افراد ہلاک

Jul 07, 2024 | 18:28

ویب ڈیسک

جنوبی ایشیا کے ملک نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ، شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث   14 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس دوران لاپتہ ہونے والے 9افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق خبر رساں ادارے اے ایف پی کا کہنا ہے کہ نیپال کے پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش میں بھی سیلاب نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے اور اس سے لاکھوں لوگ متاثر ہوگئے ہیں۔متعدد مقامات پر ہلاکتیں ہوئیں اور لوگ لاپتہ ہوگئے۔ترجمان نیپالی پولیس دان بہادر کارکی نے اے ایف پی کو بتایا کہ پولیس لاپتا افراد کی تلاش کے لیے دیگر ایجنسیوں اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ہر سال جنوبی ایشیا میں جون سے ستمبر تک مون سون بارشیں ہوتی ہیں تاہم اس سال سیلاب کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کا گرم ہوتا ہوا موسم اور  ماحولیاتی تبدیلی بڑھتی ہوئی بارشوں اور سیلاب کو جنم دے رہی ہے .جس سے جانی نقصان میں اضافہ ہورہا ہے۔ جمعرات سے نیپال میں جاری شدید بارشوں کے باعث متعدد دریاؤں میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی۔موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آج سے 2 سال قبل پاکستان کے مختلف صوبوں میں 1  ہزار 700 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔ سیلاب کے نتیجے میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد کا تخمینہ 3 کروڑ 30 لاکھ کے لگ بھگ تھا۔

مزیدخبریں