اسلام آباد: نئے مالی سال کے پہلے ہی 7روز میں سیمنٹ کی 50 کلو بوری کی قیمت میں 207 روپے تک کا ہوش ربا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سیمنٹ کی بوری کی قیمت 1500 روپے تک جا پہنچی۔ مقامی اخبارکی رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کے پہلے ہی ہفتے میں وفاقی بجٹ کےاثرات آنا شروع ہوگئے ہیں.سیمنٹ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کردیا گیا۔حکومت نے وفاقی بجٹ میں سیمنٹ پر صرف 1 روپے اضافی ایکسائز ڈیوٹی عائد کی تھی۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی فی کلو 3 روپے سے بڑھاکر 4 روپے کردی. جس کا بوجھ عوام کے ناتواں کاندھوں پر ڈالا جارہا ہے۔نئے مالی سال کے پہلے ہفتے میں سیمنٹ کی بوری میں207روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سیمنٹ کی نئی بوی کی قیمت 1500روپے تک جا پہنچی۔ عوام کا کہنا ہے کہ لاہور اور پشاور میں دیگر شہروں کے مقابلے میں سیمنٹ سب سے زیادہ مہنگی ہے۔ گزشتہ 7روز میں لاڑکانہ میں سیمنٹ کی 50 کلو کی بوری کی قیمت میں 207روپے اضافہ ہوا۔پشاور میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 177 روپے، بنوں میں 163، کوئٹہ اور سرگودھا میں 160 جبکہ ملتان میں 155 روپے کا اضافہ ہوا۔ لاہور اور کراچی میں بھی سیمنٹ کی بوری کی قیمت 150 روپے تک بڑھ گئی۔
بجٹ کے باعث سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 207روپے تک اضافہ
Jul 07, 2024 | 18:31