کے ای ایم یو 10 روزقبل ہی گرمیوں کی چھٹیوں کیلئے بند

لاہور(نیوز رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نے سٹوڈنٹس کی طرف سے وائس چانسلرکے خلاف امتحانات کے معیاراور دیگر معاملات پر آواز اٹھانے پر یونیورسٹی کو10 دن قبل ہی گرمیوں کی چھٹیوں کیلئے بند کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی سٹو ڈنٹس نے وائس چانسلر کے خلاف امتحانات میں غیر جانبدار رویہ رکھنے پر لاہور بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گورنر پنجاب سے بھی ملاقات کی ۔مظاہروں اور کلاسز کا بائیکاٹ کا سلسلہ جاری تھا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفراللہ نے یونیورسٹی کو1 ماہ 6 جولائی 2009 ء تک کے لئے بند کر دیا ہے ۔ دوسری طرف پنجا ب بھر کے تمام میڈکل کالجز کھلے ہوئے ہیں اور ان میں 15 جون تک کلاسز جاری رہیںگی طلبا کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے اس اقدام سے پڑھائی کاشدید ہرج ہوگا۔اس بارے میں یونیورسٹی ترجمان ڈاکٹر تبسم کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کو سکیورٹی وجوہات کے باعث بند کیا گیا ہے ہمیں حکومتی احکامات ملے تھے کہ آپ کی سکیورٹی تسلی بخش نہیں ہے اس وجہ سے بند کیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن