ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں پانی کی آمد اوراخراج میں تیزی، پانی کی آمد چارہزار نوسو تیس جبکہ اخراج چارہزار چارسو تیس کیوسک ہے۔

Jun 07, 2010 | 13:14

سفیر یاؤ جنگ
عطا آباد جھیل میں پانی کی آمد اور اخراج کا لیول برابرہونے سے جھیل کے عقب میں مزید علاقے زیر آب نہیں آئے جبکہ موسم میں بہتری کے باعث گلیشئیر پگھلنے کی وجہ سے جھیل میں پانی کی آمد میں اضافے کا امکان ہے ۔ سپل وے کے مقام پر زمینی کٹاؤ میں مزید تیزی آنے سے اس کی گہرائی چودہ فٹ جبکہ چورائی سولہ فٹ بڑھ گئی ہے ۔ آج متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لئے ہیلی کاپٹر سروس مکمل طورپر بحال ہے۔ ادھر گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے آئین آباد ،ششکٹ پسو،حیسنی اور گلمت کے متاثرین میں ایک ماہ کا راشن، ادویات اورغذائی اشیاء ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے پہنچانے کا سلسلہ شام تک جاری رہے گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سپل وے سے پانی کی سطح میں ایک انچ کمی واقع ہوئی ہے ، دوسری جانب کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہے ۔
مزیدخبریں