پھولوں کی وادی کہلانے والے بلغاریہ کے علاقے کازان لک میں گلابوں کی کاشت ایک صنعت کا درجہ رکھتی ہے۔ اس گلاب وادی کے رہنے والے اپنے دن کا آغاز کھیتوں سے گلاب چُن کر کرتےہیں۔

Jun 07, 2010 | 13:57

سفیر یاؤ جنگ
پھولوں کی وادی کہلانے والے بلغاریہ کے علاقے کازان لک میں گلابوں کی کاشت ایک صنعت کا درجہ رکھتی ہے۔ اس گلاب وادی کے رہنے والے اپنے دن کا آغاز کھیتوں سے گلاب چُن کر کرتےہیں۔
کازان لک کا یہ علاقہ پھولوں کی وادی کہلاتا ہےاوریہاں کے گلابی گلابوں سے حاصل شدہ عرق کو جاپان اور یورپ میں مختلف کاسمیٹکس کریموں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ گلاب چننے کے موسم کو باقاعدہ طور پر میلے کی شکل دی جاتی ہے اور خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے۔ گلاب چننے والےافراد کا کہنا ہے کانٹوں کی وجہ سےگلاب چننا آسان نہیں ہوتا اورانہیں اس کام کا انہیں بہت کم معاوضہ ملتا ہے ۔ پھول چننے والی ایک عورت کا کہنا ہے کہ میرے ہاتھ پھول چن چن کر زخمی ہو چکے ہیں ۔ بلغاریہ کا روز آئیل اپنی خوشگوارمہک کی وجہ سے چینل اور ڈائر جیسے مشہور پرفیومزاور کاسمیٹکس مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے ۔ واضح رہے کہ ترکی کے بعد بلغاریہ دنیا بھر میں، پھولوں سے تیار شدہ تیل مصنوعات میں دوسرے نمبر پر ہے۔
مزیدخبریں