وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے وزراء اعلیٰ سندھ اور بلوچستان سے ٹیلی فون پررابطہ کیا اور ان سے سمندری طوفان سے پیدا ہونیوالی صورتحال دریافت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیراعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو متاثرہ علاقوں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو متاثرہ علاقوں کادورہ کرکے ہونیوالے نقصان کا تخمینہ لگانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ اس سلسلے میں پہلے ہی کابینہ ڈویژن کومتاثرہ علاقوں کوامدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں،این ڈی ایم اے اورپاکستان میری ٹائم ایجنسی کو ساحلی علاقوں میں پیدا ہونیوالی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مل جل کرکام کرنے اورمتاثرین کو جنگی بنیادوں پرامداد فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن