بجلی کی طلب اور پیداوار برابر ہونے کے باوجود ملک کے شہری اوردیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

Jun 07, 2010 | 15:22

سفیر یاؤ جنگ
وزارت پانی و بجلی کے مطابق اس وقت بیشتر علاقوں میں موسم خوشگوار ہونے سے بجلی کی مجموعی طلب بارہ ہزار آٹھ سو اکاون میگاواٹ جبکہ طلب بھی بارہ ہزار آٹھ سو اکاون  ہے۔ جس سے شارٹ فال صفر ہوگیا ہے۔ کے ای ایس سی کو تین سو تیس میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ اس وقت ہائیڈل پاور پلانٹس سے چار ہزار آٹھ سو سینتالیس میگاواٹ، تھرمل سے دوہزار تین سو پینسٹھ،  آئی پی پیزسے پانچ ہزار چار سو ترانوے اور رینٹل پاور پلانٹس سے ایک سو چھیالیس میگاواٹ بجلی تیار کی جارہی ہے۔ بجلی کا شارٹ فال نہ ہونے کے باوجود شہروں اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس وقت بعض دیہی علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔
مزیدخبریں