فیفاورلڈکپ دوہزار دس کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والے وارم میچ کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک پولیس اہلکار سمیت بیس افراد زخمی ہوگئے۔

Jun 07, 2010 | 16:48

سفیر یاؤ جنگ
جوہانسبرگ کے مقامی سٹیڈیم میں نائجیریا اور شمالی کوریا کے درمیان دوستانہ میچ کے دوران ہزاروں شائقین سٹیڈیم کا مین گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئےجس کےباعث تماشائیوں میں بھگدڑ مچ گئی اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ سٹیڈیم انتظامیہ کےمطابق میچ دیکھنے کے لئےسٹیڈیم میں داخلہ مفت تھا جس کے باعث میچ بدنظمی کا شکار ہوا۔ ادھر فیفا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ میچ شیڈول سے ہٹ کر منعقد کروایا جارہا تھا جس کی ذمہ داری جنوبی افریقہ کی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔
مزیدخبریں