سپین کے ڈینی پیڈروسا نے موٹو جی پی موٹر سائیکل چیمپئن شپ کی اٹلی گراں پری ریس جیت لی

Jun 07, 2010 | 17:02

سفیر یاؤ جنگ
اٹلی کے موگیلو سرکٹ پر ہونے والی سیزن کی چوتھی ریس میں ہونڈا رائیڈر ڈینی پیڈروسا نے تیئیس چکروں پر مشتمل ریس کا فاصلہ بیالیس منٹ اور اٹھائیس اعشاریہ صفر چہ سیکنڈز میں طے کر کے کامیابی حاصل کی۔ یہ پیڈروسا کی رواں سیزن میں پہلی کامیابی تھی۔ سپین ہی کے جارج لورینزو چار اعشاریہ صفر ایک سیکنڈز کے فرق کے ساتھ دوسرے اور اٹلی کے آندرے ڈیووزیوسو مزید چہ سیکنڈز کے فرق کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ موٹو جی پی سیزن کی اگلی ریس برطانیہ گراں پری بیس جون سے شروع ہو گی۔
مزیدخبریں