ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں محمد حسین، ڈاکٹر یونس، ابراہیم شیخ اور دیگرکا کہنا تھا کہ یہود وہنود ایک طے شدہ منصوبے کے تحت مسلمانوں کے جذبات مجروح کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مسلمان اپنے پیارے نبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ گستاخی کے مرتکب ممالک سے اپنے سفیر واپس بلائے جائیں جبکہ ان ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کیلئے امداد لے کرجانے والے قافلے پر اسرائیلی کمانڈوز نے حملہ کرکے بربریت اور دہشت گردی کی انتہا کردی ہے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکا کی جانب سے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔