رحمان ملک نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمان سے صدرآصف علی زرداری سے ناراضی دورکرنے اور ان سے ملاقات کے لیےکہا تاہم مولانا فضل الرحمان نے صدرسے ملاقات پر ہامی نہیں بھری ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاء الرحمان اوراعظم سواتی کے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے واک آؤٹ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور انہیں دوبارہ واپس واپس لانے پر بات چیت کی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے اس معاملے میں بھی سرد مہری کا مظاہرہ کیا ہے۔