امریکہ کا جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملے کے دوران شدت پسند کمانڈرالیاس کشمیری کی ہلاکت کی تصدیق کرنے سے انکار۔

واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنے الیاس کشمیری کی ہلاکت کی تصدیق سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے پاس ایسا کوئی ذریعہ نہیں جس سے اس بات کی تصدیق ہوسکے۔ جب ان سے سے پوچھا گیا کہ پاکستانی حکام امریکہ کے حوالے سے شدت پسند کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کررہے اس پر مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ وہ وثوق نہیں کہ سکتے کہ الیاس کشمیری مارا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ تین جون کو جنوبی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے میں الیاس کشمیری کے مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں اور ایک غیر ملکی ادارے کی جانب سے ان کی تدفین کی ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن