پاکستان سے محبت اورملک کےغریب شہری، تیس ارکان اسمبلی کے غیرملکی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں، سپیکر فہمیدہ مرزا بھی شامل ۔

ارکان پارلیمنٹ کے غیرملکی اثاثوں اور بینک کھاتوں کی تفصیل قومی اسمبلی میں وفاقی وزیرقانون مولا بخش چانڈیو نے پیش کی۔ ارکان قومی اسمبلی میں ڈاکٹرارباب عالمگیر، عاصمہ ارباب عالمگیر، انجینیئرمحمد طارق خٹک اورجسٹس فخرالنساء کھوکھر کے دبئی اور انجینیئرعثمان طارق اور منیر خان اورکزئی کے قطر میں اکاؤنٹس ہیں، گل محمد لاٹ، عبدالنبی بنگش اور محمد غفران نے متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں اکاؤنٹس کھلوا رکھے ہیں۔ محمد جمیل ملک کے ہالینڈ، چودھری زاہد اقبال اور عبدالرحمن ملک کے لندن جبکہ فرح نازاصفہانی کے امریکہ میں اثاثے ہیں۔ سپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، کشن چند پروانی، ملک عظمت خان، صلاح الدین، ثریا اصغر اورعدنان محمد خان کے اثاثوں والے ملک کا نام نہیں دیا گیا۔ سینیٹرطارق عظیم کے برطانیہ میں اکیس ہزاردوسو بہتر پاؤنڈ، اسحاق ڈار کی دبئی میں ڈیڑھ لاکھ درہم سے زائد رقم جمع ہے۔ وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ واشنگٹن میں پچیس لاکھ روپے اوردبئی میں پچاس لاکھ روپے کے مالک ہیں جبکہ اعظم سواتی کے امریکی بینک اکاؤنٹ میں چارلاکھ ستاسی ہزارڈالرز ہیں۔ منیر اورکزئی قطرمیں بارہ ہزار چھ سو پینتیس ریال ، خواجہ آصف متحدہ عرب امارات میں چوہتر ہزار ایک سو چھیالیس درہم اور نیویارک میں بیس ہزار سات سو اٹھارہ ڈالر کے مالک ہیں۔ سید غلام مصطفٰی شاہ لندن میں چار ہزارسات سو چھتیس پاؤنڈ اور ڈاکٹر اریش کمار کینیڈا میں دو لاکھ کنیڈین ڈالرز سنبھالے ہوئے ہیں۔ لسٹ میں شامل عثمان خان ترکئی نے قطر، ڈاکٹر طلعت اقبال امریکہ، خواجہ سہیل منصور کینیڈا اور یو اے ای اور فرحت محمد خان امریکہ میں اثاثوں کے مالک ہیں۔ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی فہرست میں عشرت اشرف کی برطانیہ اورسینیٹر بابر غوری کی دبئی میں جائیداد ہے۔

ای پیپر دی نیشن