امریکی صدرباراک اوباما کی زیرصدارت قومی سلامتی ٹیم کا اجلاس، اسامہ کی موت کے بعد کی صورتحال پرغورکیا گیا ۔

وائٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں امریکہ کی قومی سلامتی کے امور پرغور کیا گیا ، اجلاس میں افغانستان میں جاری جنگ اوراسامہ کی موت کے بعد پاکستان کی صورتحال کا دوگھنٹے تک جائزہ لیاگیا ،امریکی نائب صدر جو بائڈن، وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن، قومی سلامتی کے مشیر ٹام ڈونلن اورایڈمرل مائیک مولن اجلاس مین موجود تھے جبکہ وزیردفاع رابرٹ گیٹس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں امریکی صدر افغانستان سے فوجوں کی واپسی کے طریقہ کار کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ کرسکے

ای پیپر دی نیشن