جنوبی یمن میں فورسز اورشدت پسندوں کےدرمیان جھڑپوں میں نو اہلکاروں سمیت پندرہ افراد ہلاک ۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق سکیورٹی فورسز کے دستے القاعدہ کے زیر کنٹرول جنوبی صوبے ابیان کے شہر زنجیبار کی طرف پیش قدمی کررہے تھے۔ فوجی ذرائع کا کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی راستے پر شدت پسندوں اور فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں نو اہلکار ہلاک جبکہ دس زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چھ شدت پسندوں کی لاشیں اور چار زخمیوں کو الرازی ہسپتال لایا گیا ہے۔ القاعدہ کے عسکریت پسندوں نے انتیس مئی کو زنجیبار پر قبضہ کرلیا تھا جس کا کنڑول دوبارہ حاصل کرنے کے لیے فوج برسر پیکار ہے۔

ای پیپر دی نیشن