فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کےمطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ نوہزاراور اخراج ایک لاکھ پچپن ہزارکیوسک ہے جبکہ ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزارچارسوچوبیس اعشاریہ سات ہے جوڈیڈ لیول سے چھیالیس فٹ بلند ہے۔ ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ نولاکھ چھیاسی ہزارایکڑفٹ ہے۔ادھرمنگلا ڈیم میں پانی کی آمد اکیاون ہزارچھ سوچھیانوے اور اخراج پچپن ہزار کیوسک ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزارایک سو تریسٹھ اعشاریہ نوپانچ ہے جو ڈیڈ لیول سےایک سوتیئس فٹ بلند ہے جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کاقابل استعمال ذخیرہ چھبیس لاکھ باون ہزارایکڑ فٹ ہے۔