شاہدآفریدی کی قیادت میںقومی ٹیم سیمی فائنل تک پہنچی،شاہد آفریدی پاکستان کے سٹارہیں ان کے ساتھ اچھا سلوک ہوناچاہیے۔ نوازشریف

جم خانہ لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نوازشریف نے کہا شاہدآفریدی نے پاکستان کاسرفخرسے بلند کیااوروہ سٹار
ہیں،انہوں نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ کے معاملے میں بھی پی سی بی نے نااہلی کامظاہرہ کیاتھا،انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق کمیشن نہ بنانا حکومت کیخلاف جا رہا ہے، کمیشن پہلےدن ہی بن جانا چاہیے تھا،سمجھ نہیں آتی کہ حکومت کمیشن بنانےسے
کیوں خوفزدہ ہے،کمیشن نہ بننے پر صرف دکھ کا اظہار کر سکتا ہوں،
ملک تبھی چلےگا جب ہروقت احتساب ہو گانواز شریف کاکہناتھا کہ دنیاترقی کررہی ہے اورپاکستان پیچھے جارہاہے،انہوں نے کہا کہ اللہ کرے کہ پاکستان میں پراناوقت واپس آجائے،انہوں نے کہا کہ پنجاب کےبجٹ میں بہت سی اچھی چیزیں آ رہی ہیں

ای پیپر دی نیشن